حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستان کے شہر سمندپور اعظم گڑھ انہدام جنت البقیع کے ۱۰۰ ویں برس مکمل ہونے پر شیعہ جامع مسجد ام البنینؑ سمندپور میں احتجاجی مجلس منعقد کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق، مجلس کا آغاز حدیث کساء کے ذریعے مولانا علی حیدر نجفی صاحب نے کیا بعده اعظم سمندپوری نے نظامت کے فرائض انجام دییۓ جسمیں مولانا حسن عسکری لکھنوی مولانا ہاشم علی نجفی مولانا شاہد رضا لکھنوی مولانا نجف علی اعظمی صاحب نے اپنے تاثرات پیش کئے۔
شاعر اھلبیت جناب محمد حیدر جناب گلزار حسین صاحب نے اپنے کلام کے ذریعے سعودی حکومت سے جنت البقیع کی تعمير نو کے لئے اپیل کی ہے اور احتجاجی جلسہ جامع مسجد سے نکل کر امام باڑہ قصر حسینی پر اختتام پذیر ہوا۔
واضح رہے کہ یہ پروگرام عزاداری سمندپور آفیشیل چینل کی طرف سے لائیو نشر کیا گیا۔